Surprise Me!

کشمیر میں آتشزدگی؛ جیو آفس، جے اینڈ کے بینک برانچ کو شدید نقصان

2025-11-05 3 Dailymotion

<p>سرینگر (جاوید ڈار) : بدھ کی شام سرینگر کے راج باغ علاقے میں میٹرو انٹرنیشنل کمپلیکس نامی عمارت میں واقع جیو آفس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ آناً فاناً جموں و کشمیر بینک کی ایک برانچ تک بھی پھیل گئی۔</p><p>ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کے عملہ کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ اہلکار کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائیاں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں اور آگ کو مزید پھلنے سے روکا گیا۔</p><p>آگ کی واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کی املاک خاکستر ہو گئی وہیں عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔</p><p>ادھر، اطلاع موصول ہوتے ہی سرینگر پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے، جبکہ حکام عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔</p>

Buy Now on CodeCanyon